سفر میں قضا نمازوں کا حکم
سوال
اگر کسی شخص کی نماز سفر میں قضا ہو گی ہو اور سفر بھی ایسا ہو کہ جس میں وہ قصر نماز پڑھے گا تو اب اگر یہ شخص اپنے گھر پہنچ گیا ہو تو سفر والی نماز پڑھے گا یا حضر والی ؟
جواب
سب سے پہلے یہ بات سمجھ لیں کہ سفر سے کون سا سفر مرد ہے سفر سے مراد ایسا سفر ہے جو کو جس میں نماز قصر ہو اور وہ سفر یہ 5۔77 کلو میٹر اب یہ سفر ہو گا آپ کے گاوں کے اختتام سے لیکر جس شہر میں آپ جا رہے ہیں اس کی ابتدا تک ۔
اگر اتنا سفر بنتا ہے تو آپ نماز میں قصر کریں گے ۔
اب آئیں اصل مسئلہ کی طرف اگر کسی شخص کی نماز سفر میں قضا ہو گی ہے اور اب وہ گھر پہنچ گیا ہو تو یہ شخص اب بھی اسی قضا نماز کی قصر کرے گا ۔
واللہ اعلم بالصواب
No comments