Header Ads

Header ADS

روزوں کا فدیہ اور صدقیہ فطر

روزہ کے کا فدیہ 

سوال

ایک شخص ایسا ہے جس نے رمضان کے روزے نہیں رکھے تو اب یہ شخص کیا کرے ؟

جواب

ایسا شخص جس نے رمضان کے روزے نہیں رکھے یا نہیں رکھ سکا اب رمضان کے بعد اگر وہ طاقت رکھتا ہے روزے رکھنے کی تو سب سے ضروی ہے کہ وہ روزے رکھے ۔ لیکن اگر وہ استطاعت ، طاقت نہیں رکھتا روزوں کی تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ روزوں کا فدیہ دے یہاں یہ بات بھی جان لیں کہ بیمار سے مراد ایسا بیمار شخص ہے کہ جو بھوک و پیاس برداشت نا کر سکتا ہو جیسے کہ شوگر کا مریض یا ایسا مریض کہ جس کو ڈاکٹرژ نے روزہ رکھنے سے منع کیا ہو اور یہ امید ہو کہ اب یہ شخص صحت یاب نہیں ہو سکے گا ۔ یا ایسا بوڑھا شخص کہ جس میں اتنی طاقت نا ہو کہ وہ روزہ رکھ سکتے ۔ اب ان کا فدیہ کیا ہو گا ؟

تو فدیہ ایک روزہ کا صدقہ فطر کہ برابر ہوتا ہے یعنی نے ایک روزہ کا فدیہ پونے دو کلو گندم ہے اس سال گندم کے حساب سے ریٹ ہے 150 روپے پاکستانی یہ 2021 کا صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ ہے ۔ 

ہر سال ریٹ اوپر نیچے ہوتے ہیں اس لیے اسی حساب سے صدقہ فطر بھی دیا جائے گا اور فدیہ بھی ۔

نوٹ ہر شخص کے لیے 150 روپے نہیں ہے یہ تو غریب کے لیے ہے اسی طرح جو امیر لوگ ہیں وہ جوہ اور کچھور کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ بی ادا کریں گے 

واللہ اعلم بالصواب 

No comments

Powered by Blogger.